Advertisement

وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکا پہنچیں گے لیکن ان کا استقبال کون کرے گا؟َ بالآخر امریکہ نے اعلان کردیا

Advertisements

 وائٹ ہائوس نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکا پہنچیں گے اور ان کا استقبال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔امریکی ایوان صدر ’وائٹ ہائوس‘ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی ہے، اس حوالے سے وائٹ ہائوس ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ترجمان وائٹ ہائوس کاکہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، دورے سے دونوں کو ممالک امن، اقتصادی ترقی اور خطے کے استحکام کے لیے مل کرکام کرنے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے مجوزہ ملاقات میں دونوں رہنما انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت پرتبادلہ خیال کریں گے جب کہ خطے میں امن واستحکام اور اقتصادی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔واضح رہے

کہ 4 جولائی کو ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا کا اعلان کیا تھا تاہم ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاو¿س سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings