Advertisement

بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کترینہ کیف نے اپنی بہن کو اندر کی باتیں بتا دیں

Advertisements

 بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی چھوٹی بہن ازابیل کو بالی ووڈ میں انٹری سے قبل نصیحت کرتے ہوئے اسے شوبز انڈسٹری کی اونچ نیچ سے آگاہ کیا ہے۔اداکارہ کترینہ کیف کو بالی ووڈ جوائن کیے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اس عرصے میں جہاں انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا وہیں وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے طورطریقوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں۔کترینہ کی بالی ووڈ میں کامیابی کے بعد اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل بھی شوبز میں انٹری دینے جارہی ہیں اور اس موقع پر کترینہ نے اپنی چھوٹی بہن کو بالی ووڈ کے بارے میں نصیحت کی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ نے بتایاکہ میں ہمیشہ اپنی بہن کو کہتی ہوں چاہے آپ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمائو یا ہدایت کاری کے آپ کو فلم انڈسٹری میں بنے رہنے کے لیے مضبوط اعصاب کا مالک ہونا چاہئے

کیونکہ یہاں کام کرنا آسان نہیں ہے۔کترینہ نے مزید کہا بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی اورکو مثال بناکر اس کے نقش قدم پر نہ چلیں بلکہ وہ کریں جو آپ کرنا چاہتی ہیں، شوبز میں قدم جمانے کے لیے اپنے دل کی آواز سنیں۔واضح رہے کہ کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل ہدایت کار اسٹینلی ڈی کوسٹا کی فلم ”ٹائم ٹو ڈانس“ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے فلم رواں سال 29 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More