Advertisement

گرین شرٹس ورلڈکپ سے باہر لیکن اس کے باوجود کتنی رقم ملنے کا امکان ہے؟ خوشخبری آگئی

Advertisements

 ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے سے ہی باہر ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو 20 ملین روپے سے زائد ملنے کا امکان ہے۔ایونٹ میں مایوس کن آغاز کے بعد گرین شرٹس نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری چاروں میچز لگاتار جیتے تھے، اگرچہ ان کی یہ محنت انھیں سیمی فائنل میں پہنچانے میں ناکافی رہی تاہم پانچویں نمبر پر رہنے کی وجہ سے وہ 20 ملین سے زائد حاصل کرنے کے حقدار بن گئے ہیں۔ویب سائٹ ”کرکٹ پاکستان“ کے مطابق ایونٹ کی انعامی رقم کی تقسیم کے حساب سے پہلے راو¿نڈ میں شرکٹ پر ہر ٹیم کو 7 ملین روپے جبکہ اس راو¿نڈ میں ہر کامیابی پر 2.8 ملین روپے ملنے ہیں، مکمل نہ ہونے والے میچ کے لیے1.4 ملین روپے ملیں گے۔

اس طرح 5 کامیابیاں اور ایک واش آو¿ٹ میچ کی بنیاد پر گرین شرٹس کو 20 ملین سے زائد رقم ملے گی، ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 280 ملین جبکہ رنر اپ کو 140 ملین روپے دیے جائیں گے، سیمی فائنلسٹ ٹیمیں 55 ملین روپے فی کس وصول کریں گی۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings