Advertisement

حمزہ شہبازشریف دوران حراست نیب سے کیا سلوک کررہے ہیں؟ حکام نے مزید ریمانڈ لے لیا

Advertisements

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی،احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ تمام تفصیلات دےچکا ہوں،3ماہ کاریمانڈ دےدیں تا کہ نیب کوسکون آجائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا حمزہ شہباز تفتیش میں تعاون نہیں کررہے،وہ 96ایچ ماڈل ٹاﺅن گھرخریدنے کے ذرائع نہیں بتا رہے

کہ رقم کہاں سے آئی،حمزہ شہباز نے گوشواروں میں قیمت کم ظاہر کی۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ 96ایچ ماڈل ٹاﺅن حمزہ شہباز کی والدہ کا ہے، حمزہ شہباز کی والدہ خودمختار ہیں اور اپنا ٹیکس ادا کرتی ہیں، یہ کیس آمدن سے زائد اثاثوں کا ہے کرپشن کا نہیں۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More