Advertisement

بھارت کی شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے ایسا کام کر دیا کہ بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

Advertisements

بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کمشیر میں جشن منایا گیا۔کرکٹ ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بری طرح ہارنے کے بعد بھارت ورلڈ کپ کی دوڑ سے ہی باہر ہوگیا۔ گزشتہ روزبھارت کی شکست پر نہ صرف پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیاپر خوشی کا اظہار کیا بلکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جشن منایاگیا۔مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کی شکست اور نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے خود بھی ایک دن اسی میں گرجاتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ہار اورنیوزی لینڈ کی جیت کاجشن منانے والوں کی ویڈیو بھی شیئر کرائی

جس میں کشمیری نوجوان پٹاخے جلاکر جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی مقبوضہ کمشیر میں بھارت کی شکست پر جشن منانےکی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس پر پاکستانیوں کا تبصرے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کشمیری سچے پاکستانی ہیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے کشمیریوں کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جیت پر مبارکباد بھی دی۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More