Advertisement

مریم نواز جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں عدالت کیوں پیش نہیں ہونا چاہتیں؟ حیران کن وجہ بیان کردی

Advertisements

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ نیب کو اپنی گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کرنا چاہتیں اسی لیے نیب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتیں۔ مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے سمن موصول ہونے کی خبر کے سکرین شارٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ذرائع سے خبریں کیا لیک کرواتے ہو؟ سامنے آ کر بات کیا کرو۔ ہاں مجھے موصول ہو گیا ہے، شکریہ۔ اب بلیک میلنگ کے ذریعے ججز کو ہراساں کر کے من پسند فیصلے لینے اور سلیکٹڈ کے لئے راستہ صاف کرنے والے نیب کورٹ میں ملاقات ہو گی۔‘مریم نواز کا مزید کہنا تھا ’یہ مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظر بند کرنا چاہتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف کچھ ہے نہیں اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائی کورٹ معطل کر چکی دوبارہ کھولنا پڑا ۔

یہ اقدام کیونکہ غیر قانونی اورمضحکہ خیز ہے اس لئے چلے گا نہیں، اور میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی دوسرا عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع گنوانا نہیں چاہتی۔ ‘ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کو جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں 19 جولائی کو طلب کیا ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings