Advertisement

” عمران خان تم کس کھیت کی مولی ہو ، اب کھل کر لڑائی ہو گی “ حامد میر نے وزیراعظم اور اسٹبلشمنٹ کیخلاف اعلان جنگ کر دیا

Advertisements

سینئر صحافی حامد میرنے وزیراعظم عمران خان اور اسٹبلشمنٹ کیخلاف کھل کر میدان میں آنے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ہم چپ ہو جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ، ہم آپ کو ایکسپوز کریں گے  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں حامد میر خطاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ، حامد میر کا کہناتھا کہ یہ ہماری پہلی اور آخری تقریر نہیں ہے بلکہ اب یہ سلسلہ جاری رہے گا ، ہم شہرشہرجائیں گے اور اپنی کمیونٹی کو اکھٹا کریں گے کیونکہ ہم نے پاکستان کی جنگ لڑنی ہے ، اس وقت پاکستان کی بقا اور سلامتی خطرے میں ہے ، پاکستان کے آئین اور قانون کو بوٹ کی نوک پر لکھا جارہاہے ، پاکستان کو قائم رکھنا اور بچانا ہے تو اسے صرف 1973 کا آئین ہی بچا سکتا ہے ، جو لوگ اس آئین کے دشمن ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں ، اس آئین نے ہمیں جو آزادی دی ہے ہمیں اس آزادی کی خاطر لڑنا ہے ، اگر ہم نے تھوڑے بہت معاشی مسائل کے باعث کمپرومائز کیے تھے یا کبھی ملکی مفاد کے نام پر کسی کو کہا کہ چپ ہو جاﺅ ، اب ہم چپ نہیں ہو ں گے ، اب کھلی لڑائی ہو گی ، جو پہلے ہم اصلاحات استعمال کرتے تھے کہ آپ بھی ایکسپوز نہ ہوں اور ہم بھی مسئلے میں نہ آئیں ، اب وہ جھاکا بھی ختم اور کھل کر بات ہو گی ۔

حامد میر کا کہناتھا کہ اگر آپ باز نہیں آئے تو ہم کھل کر آپ کا نام لیں گے ، میں وزیراعظم عمران خان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر ہم سڑکوں پر نکل آئے تو عمران خان آپ کہیں کے نہیں رہیں گے ، آپ سیاستدان میڈیا کی آزادی کی وجہ سے بنے ہیں ، پاکستان کا میڈیا آزاد تھا تو عمران خان سیاستدان بنا ، یہ وہی آدمی ہے جو کہ 2002 کی اسمبلی میں اپنی پارٹی کا واحد رکن تھا ، نوازشریف اور بینظیر بھٹو پاکستان میں نہیں تھے اس وجہ سے ہم انہیں پروگراموں میں بلاتے تھے ، کالم لکھتے تھے ، ان کو سپیس ملی کیونکہ یہ اسٹبلشمنٹ کو چیلنج کرتے تھے ، اس وقت پاکستان میں اسبٹلشمنٹ کو چینلج کرنے والا کوئی نہیں تھا ، وہ صحافی جنہوں نے آپ کو سیاستدان بنایا آپ کے دور میں ان کی آواز دبائی جائے گی تو کیا آپ کے خیال میں ہم چپ ہو جائیں گے ؟ بھائی ہم نوازشریف ، زرداری ، پیپلز پارٹی ، مشرف ، ضیاالحق اور ایوب خان کے دور میں چپ نہیں ہوئے تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں ، آپ کا خیال ہے کہ ہم چپ ہو جائیں گے ؟ ہم آپ کو ایکسپوز کریں گے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings