Advertisement

ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے بڑا انعام..آئی سی سی نے قومی ٹیم کیلئے شاندار اعلان کردیا

Advertisements

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں راﺅنڈ روبن لیگ میں پانچویں پوزیشن کے بعد اب وطن واپس آچکی ہے تاہم اسے اپنی پرفارمنس بل بوتے پر آئی سی سی سے 20ملین روپے ملیں گے ۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو280ملین روپے ملیں گے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 140ملین روپے کی انعامی رقم ملے گی ،ہر سیمی فائنلسٹ ٹیم کے حصے میں55،55ملین روپے آئیں گے۔

ہر ٹیم کو ایک میچ جیتنے کے2.8ملین روپے ملیں گے جب کہ لیگ راﺅنڈ میں ہر میچ کھیلنے کے7ملین روپے اس کے حصے میں آئیں گے،منسوخ ہونے والے میچز کے ہر ٹیم کو1.4ملین روپے ملیں گے۔پانچ فتوحات اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستانی ٹیم کو اتنی بڑی انعامی رقم ملے گی۔اگر قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوجاتی تو اس کی انعامی رقم دوگنی ہوجاتی تاہم اپنے پہلے 5میچز میں انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث گرین شرٹس اپنے آخری 4مقابلوں میں کامیاب ہونے کے باوجود ورلڈ کپ2019ءسے باہرہوئی جس کے بعد اب قومی کھلاڑی وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ میں کارکردگی جانچنے کے لیے ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings