Advertisement

” فیاض الحسن چوہان نے مجھ سے ملاقات کر کے منتیں کیں کہ میاں صاحب کو اس بات پر مناﺅ “ جج کی ویڈیو بنانے والے ناصر بٹ کا تحریک انصاف کے وزیر کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف

Advertisements

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ساتھ ویڈیو بنا نے والے ناصربٹ نے ابھی تک کسی بھی میڈیا چینل کو انٹرویو نہیں دیاہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک شخص جس کا نام ” اے آر شہزاد “ ہے ، نے دعویٰ کیاہے کہ ان کی ناصر بٹ سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس کا احوال انہوں نے ٹویٹر پر بیان کیا ہے ۔آر اے شہزاد کے مطابق ناصر بٹ کا کہناتھا کہ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے بعد سرینہ ہوٹل میں ناشتے پر ملاقات کی جس دوران وہ ن لیگ میں شامل ہونے کیلئے منتیں کرتا رہا جبکہ اس ملاقاتت میں ایک معروف اینکر بھی موجود تھا جو کہ میرا کلاس فیلو ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ شیخ رشید لندن میں منتیں کرتا تھا کہ میری نوازشریف سے بات کراﺅ ، شیخ رشید سے کہو کے میرے بارے میں کوئی ایک بات کرے پھر میں اس کے سارے راز فاش کروں گا ، یہ ہر دفعہ اختتامی جلسہ میری حویلی کے آگے کرتا تھا جس کے مالی اخراجات ہم اٹھاتے تھے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings