Advertisement

محمد حفیظ ریٹائر ہو رہے ہیں یا نہیں؟ وقار یونس کے مشورے پر آل راﺅنڈر نے اپنا فیصلہ سنا دیا

Advertisements

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کا مشورہ مسترد کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ مکمل فٹ اور اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور پاکستان کی مزید نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس نے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کو مشورہ دیا تھاکہ ان کیلئے اب ریٹائر ہونا مناسب رہے گا لیکن محمد حفیظ ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو ورلڈکپ کھیلنے کے بعد انگلینڈ سے وطن واپسی پر تمام وقت اہل خانہ کیساتھ گزار رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے کوچ سمیت اعلیٰ حکام پر واضح کر دیا کہ وہ مکمل فٹ اور اپنی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں، اس لئے ملک کی مزید نمائندگی کرنا چاہتے ہیں،البتہ ان کے مستقبل کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حفیظ اپنی کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ بیٹنگ آرڈر میں مسلسل چھیڑ چھاڑ کو قرار دیتے ہیں۔ ایک نمبر پر نہ کھیلنے سے ان کی بیٹنگ متاثر ہوئی، بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل انھوں نے ٹیم مینجمنٹ سے اوپننگ کرانے کا بھی کہا تھا مگر ان کی بات نہیں مانی گئی۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings