Advertisement

پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جاسکتی، کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے،وزیراعظم

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جاسکتی، کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاﺅس کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی ،وزیراعظم سے ملاقات میں آٹو مویٹو پارٹس ایسوسی ایشن کا وفد بھی شامل ہے،اس موقع پر وفاقی وزراعلی زیدی،حماداظہر،فیصل واوڈااور مشیراصلاحات عشرت حسین بھی موجود ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے آنے کا مقصد کراچی کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے، مسائل کو فوری حل کرنے کےلئے معاشی ٹیم یہاں موجود ہے ،حکومت عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے،وزیراعظم نے کہا

کہ پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جاسکتی،کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے،حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings