Advertisement

شادیاں برقرار رکھنے کے لیے یہ عمل کیا جائے تو طلاق کی شرح میں کمی واقع ہو جائے گی، سروے میں کس بات پر اتفاق کیا گیا؟

Advertisements

چینیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ طلاق دینے کا طریقہ کار طویل اور پیچیدہ ہونے سے شادیاں برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ رائے ایک سروے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جو چائنہ یوتھ ڈیلی میں جاری کیا ہے،سروے کے مطابق جن لوگوں کی رائے لی گئی ان میں سے 83فیصد سے زیادہ اس بات پر متفق تھے ماضی کی نسبت اب لوگ طلاق کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے جبکہ 73فیصد نے کہا کہ طلاقوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ،سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے،کہ اس کی بڑی وجہ ذاتی اختلافات ،اقدارکا

تصادم ،بے وفائی اور ناجائز جنسی تعلقات ہیں۔جبکہ دیگر وجوہات میں گھریلوں تشدد خاندانی سٹیٹس کا مساوی نہ ہونا اور ساس اور سسر کے ساتھ برے تعلقات ہیں گزشتہ سال اعدادو شمار سے پتہ چلا تھا کہ 2003 کے بعد سے طلاقوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،تاہم سروے میں 73فیصد نے رائے دی ہے کے طلاق کا طریقہ کار طویل اورپیچیدہ بنا کر شادی کا تحفظ کیا جاسکتا ہے،جن شہریوں سے سروے کیا گیا ان میں سے 79.6فیصد شادی شدہ 14.7فیصد غیر شادی شدہ اور 5.2طلاق یافتہ تھے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings