Advertisement

نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ دینے پر خدانخواستہ انہیں کچھ ہوا تو۔۔شہبا زشریف نے حکومت کیخلاف کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟

Advertisements

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق محمد نواز شریف کو پرہیزی کھانا فوراً فراہم کیا جائے ورنہ نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہوگا۔ منگل کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ فراہم کرنا عمران نیازی کی قاتل ذہنیت کا بین ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریض کا پرہیزی کھانا روک کر وہ سیاسی

انتقام کے بدترین درجے پر فائز ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وقت نے ثابت کیا کہ عمران نیازی میں نہ تو قوم کی خدمت کی صلاحیت ہے اور نہ ہی سیاسی مخالفت کا ظرف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی نالائقی پر تو شک نہیں لیکن فسطائی ذہنیت میں بھی ثانی نہیں رکھتے۔ انہوںنے کہاکہ فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے، پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔

میرے پاس کونسی مزیدآڈیوز موجو ہیں ؟ مریم نواز کے نجی ٹی وی میں تہلکہ خیز انکشافات

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے ویڈیو ز کی فرانزک کروا لی ہے۔ جس سے اسکے اصل ہونے کا پتہ چل گیا ہے۔ ہمارے پاس دو تین مزید آڈیوز بھی موجود ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد مرتبہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہر مرتبہ فیصلہ نئی سزا کی صورت میں سامنے آیا حکومت نے ویڈیو کی فرانزک کروا لی ہے جس سے ان کو ویڈیو کے اصل ہونے کا پتہ چل گیا ہے۔ ہماری قانونی ماہرین سے مشاورت

جاری ہے معاملہ سپریم کورٹ یاکسی بھی فورم پر ہوا تو لے کر جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کو سزا دینے کا بوجھ بہت بڑا ہوتا ہے میرے پاس دو تین مزید آڈیوز بھی موجود ہیں۔ ‎

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings