Advertisement

اپوزیشن نے اگر قوانین توڑنے کی کوشش کی تو پھر کیا ہو گا ، حکومت نے انتباہ جاری کر دیا

Advertisements

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اچھا کردار ادا کررہے ہیں اور نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرتی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کریں گے لیکن قوانین توڑنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں بڑا سیاسی دھماکہ تیار ، بقیہ حصے میں کونسی اہم شخصیات کے نام ہیں ؟ دھماکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

ویڈیو کے دوسرے حصے میں بڑا سیاسی دھماکہ تیار ، بقیہ حصے میں کونسی اہم شخصیات کے نام ہیں ؟ دھماکہ خیز انکشاف کر دیا گیا .مسلم لیگ کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو کا بقیہ حصہ منظر عام پر لانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے وہیں اس دوسرے حصے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ معروف صحافی انصار عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں ایک اعلیٰ عہدیدار جو ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ اتنی اہمیت کے حامل ریاستی ادارے سے تعلق رکھنے والے اہم عہدہ دار کا نام

موجود ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ویڈیو کے دوسرے میں جو نام آیا ہے اس کا تعلق نہ تو راولپنڈی سے ہے نہ ہی آبپارہ سے ۔ ویڈیو کے دوسرے حصے میں جج ارشد ملک کی باقی ماندہ بات موجود ہے ۔ جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ ان پر کیسے دبائو ڈالا گیا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ جاری کروں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پولیٹیکل وکٹمائز کی بدترین مثال ہے۔رانا مشہود احمدخاں نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب سے یہ ٹٹو حکومت آئی تو عمران خان نے انکوئریاں کھلونا شروع کیں ،کیا اپنی جماعت کے ساتھ وفادری کرنا گناہ ہے ،اگر اپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ہماری وفاددری تبدیل کر لیں گے تو یہ بھول ہے آپکی ۔ انہوںنے کہاکہ جج ارشد کے معاملے پر سوموٹو لینا چاہیے،مجھے ائیر پورٹ پر روکے جانے پر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا سب سے پہلے فردوس عاشق اعوان کا احتساب ہونا چاہیے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings