Advertisement

’’میری طرف سے دی گئی مہلت ختم ، بہت صبر کر لیا اب اور نہیں ‘‘ ن لیگی رہنما ماروی میمن نے اسحاق ڈار کیخلاف اہم اعلان کردیا

Advertisements

ن لیگ کی رہنما ماروی میمن نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماروی میمن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری جانب سے دی گئی مہلت اب ختم ہو گئی ہے ،بہت صبر سے کام لے لیا ۔ انہوں نے لکھا کہ پریس کانفرنس اسی وقت ہو گی جو وقت مجھے سوٹ کرے گا کسی کی دھمکیوں سے پریس کانفرنس کا وقت طے نہیں کروں گی ۔ مجھے اذیت جھیلتے ہوئے تین سال گزر گئے، پریس کانفرنس کے حوالے سے آپ بھی صبر کریں ، اس میں سیاست

سے جڑی تمام چیزوں پر بات کروں گی ۔ ن لیگ کی رہنما ماروی میمن نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہو گا،آپ اپنی تحریک انصاف کو سنبھالیں ۔ واضح رہے کہ ماروی میمن نے اسحاق ڈار کیخلاف پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں بڑا سیاسی دھماکہ تیار ، بقیہ حصے میں کونسی اہم شخصیات کے نام ہیں ؟ دھماکہ خیز انکشاف کر دیا گیا .مسلم لیگ کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو کا بقیہ حصہ منظر عام پر لانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے وہیں اس دوسرے حصے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ معروف صحافی انصار عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں ایک اعلیٰ عہدیدار جو ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ اتنی اہمیت کے حامل ریاستی ادارے سے تعلق رکھنے والے اہم عہدہ دار کا نام

موجود ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ویڈیو کے دوسرے میں جو نام آیا ہے اس کا تعلق نہ تو راولپنڈی سے ہے نہ ہی آبپارہ سے ۔ ویڈیو کے دوسرے حصے میں جج ارشد ملک کی باقی ماندہ بات موجود ہے ۔ جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ ان پر کیسے دبائو ڈالا گیا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ جاری کروں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پولیٹیکل وکٹمائز کی بدترین مثال ہے۔رانا مشہود احمدخاں نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب سے یہ ٹٹو حکومت آئی تو عمران خان نے انکوئریاں کھلونا شروع کیں ،کیا اپنی جماعت کے ساتھ وفادری کرنا گناہ ہے ،اگر اپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ہماری وفاددری تبدیل کر لیں گے تو یہ بھول ہے آپکی ۔ انہوںنے کہاکہ جج ارشد کے معاملے پر سوموٹو لینا چاہیے،مجھے ائیر پورٹ پر روکے جانے پر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا سب سے پہلے فردوس عاشق اعوان کا احتساب ہونا چاہیے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings