Advertisement

وزیر اعظم نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سےعہدے کا قلمدان واپس لےکر کسے سونپ دیا ؟تمام اختیارات کس کے پاس چلے گئے ؟

Advertisements

وزیرا عظم عمران خان نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیکر گزشتہ روز حلف اٹھانے والے وفاقی وزیر حماد اظہر کے سپرد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ ڈاکٹڑ عبدالحفیظ شیخ کے اختیارات کم کردیئے ہیں اور ان سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیکر گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی سے حلف لینے والے وفاقی وزیر حماد اظہر کے حوالے کردیا ہے اب حماد اظہر وفاقی وزیر برائے ریونیو ڈویژن.

سینئر صحافی وتجزیہ نگار ہارون الرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک وقت ایسا آئے کہ وہ تنگ آکر مستعفی ہونے والے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نے بتایا ایک اسٹیج ایسی آئی کہ عمران خان نے تنگ ہو کر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔ جہانگیر ترین ان کے پاس گئے اور سمجھایا کہ یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے ۔ ہارون الرشید نے مزید بتایا عمران خان کو اب ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ ویہ وقت کی ضرورت ہے ۔ دوسری جانب سینئر صحافی ضاءالدین

نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت کسی صورت میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں گرانا چاہتی بلکہ وہ چاہتی ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے ۔ لیکن میں یہاں دیکھ رہا ہوں کہ شاہ محمود قریشی ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے جبکہ انہیں عمران خان کے متبادل لایا جائے گا ۔ اور یہ اگلے دو سے تین ماہ کے دوران ہو جائےگا ۔ کیونکہ اس وقت ملکی حالات جو چل رہے ہیں اس میں شاہ محمود قریشی وہ شخص ہیں جنہیں کام کرنے کا تجربہ بھی ہے ۔ انہوں فنانس سمیت مختلف شعبوں میں کام کیا ہوا ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings