Advertisement

پاکستان کرکٹ کی تباہی کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا ؟ سابق قومی فاسٹ بائولر شعیب اخترکا حیرت انگیز انکشاف

Advertisements

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے بعد پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا ‘لہٰذا جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ سامنے لائے جائیں۔اتوار کو ایک بیان میں سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر نے کہا کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں چھوٹی غلطیوں کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا، ہم3سیریز میں شکستوں کے بعد میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے،اگرچہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو ہرایا لیکن مہم کا اختتام مایوس کن رہا،ویسٹ انڈیز کیخلاف بھاری شکست کا بڑا نقصان ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی

آرتھر جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں مسائل کا سبب بنے،انھوں نے پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، بہتری کے بجائے مسائل پیدا ہوئے۔شعیب اختر نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ کی باتیں کرنے کے بجائے ایک ایک سیریز کی تیاری کریں،بیٹنگ میں دلیری اور اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے،50اوورز کی اننگز میں بھی کئی مرحلے ہوتے ہیں،ان کے مطابق کھیلنے کا ہنر سیکھنا پڑتا ہے،معاملات میں درستگی کیلیے جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ آگے لائے جائیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More