Advertisement

سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جانے کے بعد دلبرداشتہ پاکستانی کرکٹرز نے فوری طور پر کیا قدم اٹھا لیا،جانئے

Advertisements

ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جانے کے بعد دلبرداشتہ پاکستانی کرکٹرز نے واپسی کی تیاری کرلی۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستانی کیمپ میں سخت مایوسی پھیل گئی، بنگلہ دیش کیخلاف میچ کی حیثیت بھی بیکار مشق سے زیادہ نہیں رہی، سب نوشتہ دیوار پڑھ چکے، کوئی کھلاڑی کسی غیر معمولی کارکردگی کی توقع نہیں کر رہا، شعیب ملک کو الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دئیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ میچ میں کوئی کشش باقی نہیں رہی۔دوسری جانب کھلاڑی لارڈز

میں اور ایئر پورٹس پر شائقین کی جانب سے سخت جملوں کے خدشات بھی محسوس کر رہے ہیں، کرکٹرز کی واپسی کیلئے ہفتہ کی فلائٹس بک کروا لی گئی ہیں، ان کی ٹولیوں میں واپسی ہوگی، چند کھلاڑی براہ راست پاکستان پہنچنے کی بجائے دبئی میں چند روز قیام کے بعد آنے کا پلان بنا چکے ہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More