Advertisement

انگلینڈ کی فتح کے باوجود پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع موجود

Advertisements

انگلینڈ کی فتح کے باوجود پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع موجود، نیوزی لینڈ کی بڑے مارجن سے شکست، اور پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بڑے مارجن سے فتح قومی ٹیم کیلئے امکان پیدا کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ میں کیویز شکست کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں۔

306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ 135 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکا ہے۔ انگلینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔ تاہم ایک چھوٹی سی امید پھر بھی باقی رہے گی۔ انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی بڑے مارجن سے شکست، اور پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بڑے مارجن سے فتح قومی ٹیم کیلئے امکان پیدا کر سکتی ہے۔

تاہم اس کیلئے قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم بارہویں آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا نواں اور آخری میچ جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر لندن میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔

پاکستان کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ جولائی کو ہونے والے میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی اور پھر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کے نتیجہ پر انحصار کرنا ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم آٹھ میچز کھیل کر ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے کیونکہ بنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings