Advertisement

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیان نے قوم کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا

Advertisements

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈکی شکست پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کے بیان نے قوم کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیاہے۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قوم کو سوچنا ہو گا کہ ان کی دعائیں کیوں اثر نہیں کر رہیں۔ خیال رہے کہ آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران پاکستانی قوم پہلے نیوزی لینڈ کے جیتنے کی دعا کر رہی تھی تا کہ پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ سکے لیکن جب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی آؤٹ ہونے لگے تو قوم دعائیں کرنے لگی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 150سکورز سے پہلے آؤٹ ہو جائے گا تا کہ پاکستان کا رن ریٹ نسبتاََ بہتر ہو جائے,تاہم ایک چھوٹی سی امید پھر بھی باقی رہے گی۔

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی بڑے مارجن سے شکست، اور پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بڑے مارجن سے فتح قومی ٹیم کیلئے امکان پیدا کر سکتی تھی تاہم یہ دعا بھی قبول نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 ءمیں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، انگلینڈ کی اس کامیابی کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔

ڈرہم کے ریور سائڈ گراﺅنڈ میں انگلینڈ کے 306رنزکے جواب میں نیوزی لینڈ 186 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو 119 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔ پاکستانی قوم کی کوئی دعا قبول نہیں ہوئی اور اس میچ میں پاکستانی ٹیم کو نقصان ہی نقصان ہوا۔ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونےوالے میچ پر بھی ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈکی شکست پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کے بیان نے قوم کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیاہے۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قوم کو سوچنا ہو گا کہ ان کی دعائیں کیوں اثر نہیں کر رہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More