Advertisement

کیا آرمی چیف جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دیں گے؟ سوال کا وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی حیران کن جواب دے دیا

Advertisements

 پاکستان میں جب بھی آرمی چیف کی مدت پوری ہونے کو آتی ہے تو یہ بحث بھی چھڑ جاتی ہے کہ آیا انہیں ایکسٹینشن ملے گی یا نیا جرنیل فوج کی کمان سنبھالے گا۔ جنرل راحیل شریف کے وقت بھی یہی موضوع میڈیا پر زیر بحث رہا اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کی مدت قریب آتے ہی ایک بار پھر یہ بحث شروع ہوچکی ہے جس پر پہلی بار عمران خان کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی

جس میںمعیشت کے حوالے سے مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اس دوران وزیر اعظم سے بعض سیاسی سوالات بھی کیے گئے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں بھی سوال پوچھا گیا۔ اینکر پرسن ارشد شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دی جائے گی؟ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے حوالے سے کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings