Advertisement

” لندن میں تحقیقات چل رہی ہیں، ان کا بہت بڑا سکینڈل آنے والا ہے “ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے بارے میں یہ کیوں کہا ؟ لندن کے صحافی نے بڑا انکشاف کر دیا

Advertisements

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کو موٹر وے پر سکھیکی سے اے این ایف نے حراست میں لے لیاہے جس پر سیاست میں ہنگامہ سابرپا ہے لیکن نہایت دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ شب سینئر صحافی حامد میر کا پروگرام نجی ٹی وی سے چلتے ہوئے اچانک غائب ہو گیا اور اشتہارات چلنا شروع ہو گئے جس پر ملک میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کے اس پروگرام میں حامد میر کے خصوصی مہمان سابق صدر آصف علی زرداری تھے ، پروگرام تو پورا نشر نہ ہو سکا لیکن آصف زرداری اور حامد میر کا ایک کلپ ضرور وائرل ہو گیاہے

جس میں سابق صدر بڑا دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور اس دعوے کو ایک اور سینئر صحافی نے بھی درست قرار دیاہے ۔آصف زرداری سینئر صحافی کو بتاتے ہیں کہ ” لندن میں ایک تحقیقات ہو رہی ہیں ، ان کا بہت بڑا سکینڈل آ رہاہے “ حامد میر نے کہا کہ عمران خان صاحب کہا ؟آصف زرداری نے جواب دیا کہ ” جناب “۔نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے بیورو چیف سید کوثر کاظمی نے اس کلپ کو ری ٹویٹ کیا اور ساتھ پیغام درج کر تے ہوئے لکھا کہ ” آصف زرداری جس سکینڈل کا اشارہ دے رہے ہیں کچھ عرصہ قبل عابد شیر علی نے بمعہ ثبوت ان حقائق سے پردہ اٹھایا تھا کہ کس طرح برطانیہ اور امریکہ میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ سے ملتے جلتے نام کی کمپنیاں بنا کر پیسہ یہاں سے وہاں منتقل کیا گیا اور بعد میں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ۔“

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings