Advertisement

روکے جانے پر رانا ثناء اللہ کی مزاحمت لیکن دراصل گاڑی میں موجود بیگ کے بارے میں اے این ایف کو کس نے بتایا تھا؟ ایف آئی آر کا متن سامنے آگیا

Advertisements

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف )نے لیگی رہنمارانا ثنااللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں منشیات ایکٹ کی 9سی،15،17اوردیگردفعات شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مخبرنے اطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے،راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی،

موٹروے سے آنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،راناثنااللہ کی گاڑی کوروکاتوان کےساتھیوں نے ہاتھاپائی کی،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کے فرنٹ مین عمر فاروق نے بتایاکہ منشیات رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھی گئی ہے ،جس پر لیگی رہنما کی گاڑی کے نیچے سے بیگ برآمد ہوا جس میں 21 کلو وزنی منشیات برآمدہوئی جس میں 15 کلو ہیروئن شامل ہے،مقدمے میں منشیات ایکٹ کی 9سی،15،17اوردیگردفعات شامل کی گئی ہیں ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings