Advertisement

منشیات سمگلنگ کیس ، رانا ثنااللہ کو کتنی سزا ہو سکتی ہے ؟ سن کر پوری ن لیگ شدید پریشان ہو جائے گی

Advertisements

ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ، اے این ایف نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے پندرہ کلو ہیروئن برآمد ہو گئی ہے اس لیے مزید تفتیش نہیں کرنی ہے اس لیے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے ۔ اے این ایف کی جانب سے رانا ثنا اللہ پر ایف آئی آر میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ سیکشن 9 لگایا گیاہے جس کے مطابق ملزم کو 10 کلو یا اس سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید یا سزائے موت دی جا سکتی ہے

جبکہ اس کے علاوہ تین لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جاتا ہے ۔انسداد منشیات ایکٹ کے تحت 100 گرام منشیات برآمد ہونے پر دو سال تک کی سزا ہو سکتی ہے ۔رانا ثنااللہ پر ڈرگ ڈیلر ز اور کالعدم تنظیموں سے روابط کا بھی الزام عائد کیا گیاہے ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا جبکہ غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی بھی اجازت نہیں تھی اس کے علاوہ ضلع کچہری کے مین گیٹ اور احاطے میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings