Advertisement

’’رانا ثنا اللہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سخت ترین ناقد رہے لیکن ۔ ۔ ۔‘‘ گرفتاری پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی خاموشی توڑدی

Advertisements

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اے این ایف کا مسلم لیگ پنجاب کے صدر کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے۔دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ رانا ثنا اللہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سخت ترین ناقد رہے اور موجودہ حکومت کے سخت ترین ناقدین میں موثر ترین آواز ہیں، ایسی گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔

یادرہے کہ عدالت نے لیگی رہنما کو جیل بھجوانے کاحکم دیدیا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مخبرنے اطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے،راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی،موٹروے سے آنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،راناثنااللہ کی گاڑی کوروکاتوان کےساتھیوں نے ہاتھاپائی کی،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کے فرنٹ مین عمر فاروق نے بتایاکہ منشیات رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھی گئی ہے ،جس پر لیگی رہنما کی گاڑی کے نیچے سے بیگ برآمد ہوا جس میں 21 کلو وزنی منشیات برآمدہوئی جس میں 15 کلو ہیروئن شامل ہے،مقدمے میں منشیات ایکٹ کی 9سی،15،17اوردیگردفعات شامل کی گئی ہیں ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings