Advertisement

پاکستان کیلئے موخر ادائیگی کی بنیاد پر 9.9ارب ڈالرز کے سعودی تیل کی فراہمی کب سے شروع ہوگی؟سعودی سفارتخانہ نے بڑا اعلان کردیا

Advertisements

سعودی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سعودی تیل کی فراہمی جولائی سے شروع ہو گی۔ پیر کو جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ پاکستان موخر ادائیگی کی بنیاد پر نئے مالی سال کے ابتداء سے سعودی عرب سے تیل کی برآمدات شروع کریگا۔ سفارتخانے نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب سے ماہانہ 275 ملین ڈالر کا تیل جولائی 2019 سے در آمد کرنا شروع کریگا۔ بیان میں کہاگیاکہ یہ سلسلہ تین سالوں تک جاری رہے گا، جس کی مجموعی لاگت نو اعشاریہ نو ارب ڈالر ہو گی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب نے پاکستان کیلئے

معاشی امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا جو تین ارب ڈالر پر مشتمل تھا،موخر ادائیگیوں کی بنیاد پر تیل کی درآمدات اس سے علیحدہ ہے،اس کے علاوہ پاکستان کیساتھ 20 ارب ڈالرز کے معاہدے بھی کئے گئے،یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو معاشی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ہے۔

سعودی عرب اور روس نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے سمجھوتے میں توسیع سے اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور سعودی عرب اس ڈیل میں توسیع کریں گے لیکن اس میں اور کتنی توسیع کی جائے گی ؟اس کے بارے میں ہم سوچیں گے۔یہ چھے یا نو ماہ کے لیے ہوگی۔یہ ممکن ہے کہ اس میں نو ماہ کے لیے توسیع کی جائے۔روسی صدر نے ولی عہد

شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں توانائی کی مارکیٹ میں استحکام کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے جی 20 کے آیندہ سربراہ اجلاس کے سعودی عرب میں انعقاد کی حمایت کا اظہار کیا ۔انھوں نے اوپیک اور غیر اوپیک کے اجلاس سے قبل کہا کہ وہ شاہ سلمان کے سعودی عرب میں آیندہ سال جی 20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ دینے پر شکر گزار ہیں۔

صدر پوتین نے مزید کہا کہ روس 2020ء میں جی 20 کی صدارت کے لیے سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے۔روسی وزیر تیل الیگزینڈر نوواک نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے ملک کی سعودی عرب کے ساتھ خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے لیے ڈیل سے دونوں ممالک کے مارکیٹ میں استحکام لانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings