Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے زرداری اور نوازشریف کو اب تک کی سب سے بڑی ’پیشکش‘ کردی

Advertisements

 وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کو پیشکش کی ہے کہ این آر او نہیں بلکہ پلی بارگین ہوگی پھر جہاں جانا چاہیں چلے جائیں۔جیونیوز کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود افراد کو پتہ چل جانا چاہیے کہ اب باہر کا ملک کچھ نہیں کر سکتا اور انہیں ملک سے باہر بھیجنے کے لیے کسی ملک کا دباؤ نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس بار انہیں ملک کا پیسہ واپس کرنا ہے، پھر بسم اللہ باہر چلے جائیں۔ان  کا کہنا تھا

کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ طبیعت ٹھیک نہیں، پہلے پیسے واپس کریں پھر جدھر جانا چاہیں جائیں اور علاج کرا لیں جب کہ آصف زرداری کو مشکل ہے تو وہ پیسہ واپس کر دیں، منی لانڈرر کو وی آئی پی کی طرح رکھا ہوا ہے تاہم وزارت قانون کو کہا ہے کہ انہیں اس جیل میں ڈالنا چاہیے جہاں عام چوری میں لوگ جاتے ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی تحویل میں ہیں۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings