Advertisement

پنجاب حکومت نے نوازشریف کو زور دار جھٹکا دینے کی تیاری کر لی ، بڑی سہولت ہی چھیننے کا فیصلہ کر لیا

Advertisements

 سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں دی گئی اہم ترین سہولت ہی چھیننے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ ” دی نیوز“ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے نوازشریف دوران قید گھر کے کھانے کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کر لیاہے اور ممکنہ طور پر جلد ہی جیل انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے جائیں گے جس کے بعد نوازشریف کو جیل کے کھانے پر ہی انحصار کرنا پڑے گا ۔یاد رہے کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کو گزشتہ شام سکھیکی سے اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں آج انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے ۔

”میں ایمانداری سے بتاﺅں تو راشد خان ۔۔۔“پاکستان کو مشکل میچ جتوانے والے عماد وسیم نے بڑی سچائی بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے کہا ہے کہ جب میں بیٹنگ کے لیے میدان میں آیا تو راشد خان بہترین باولنگ کر رہے تھے ،ایمانداری سے بتاﺅں تو میں انہیں درست طریقے سے نہیں کھیل سکا لیکن ہم جانتے تھے کہ اگر ہم پچاس اوور کھیل گئے تو میچ جیت جائیں گے ۔افغانستان سے فتح کے بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ لیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ افغانستان کا واحد باولر گلبدین تھا جسے ٹارگٹ کیا ،وکٹ میں ٹرن بہت زیادہ تھا ،اگر افغان باولرز کے خلاف رسک لیتا تو وکٹ گنوا سکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں موجود کراﺅڈ کا بہت شکریہ ،یہاں اپنے ہوم گراﺅنڈ جیسا محسوس ہو رہا تھا ۔انہوں نے اپنی اننگز بھی کراﺅڈ کے نام کردی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس گیم نے ہمیں اعتماد دیا ہے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings