Advertisement

رانا ثنا اللہ کا 14روزہ ریمانڈ حاصل، لیگی رہنما کو اپنوں نے ہی پھنسایا، منشیات سے متعلق کس نے بتایا؟نام سامنے آگیا،سنسنی خیز انکشافات

Advertisements

ممبر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، دوسری جانب اے این ایف نےرانا ثنااللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، مقدمے میں منشیات ایکٹ کی 9سی،15،17اوردیگردفعات بھی شامل ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مخبرنے اطلاع دی ثنا اللہ کی گاڑی میں منشیات ہے،راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔موٹروے سے آنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،ثنااللہ کی گاڑی کوروکاتوان کےساتھیوں نے ہاتھاپائی کی،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ثنااللہ کے

فرنٹ مین عمر فاروق نے بتایاکہ منشیات رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھی گئی ہے ،جس پر لیگی رہنما کی گاڑی کے نیچے سے بیگ برآمد ہوا جس میں 21 کلو وزنی منشیات برآمدہوئی جس میں 15 کلو ہیروئن شامل ہے،جس کی مالیت تقریباً20کروڑ بتائی جاتی ہے ۔

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میری ذاتی اطلاع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو ان کے فرنٹ مین منشیات فروشوں کے اہم سرغنہ طارق پٹواری سے ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے، منشیات فروشی سے حاصل ہونے والی رقم کالعدم تنظیموں کی سر گرمیوں کیلئے استعمال ہوتی تھی۔ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ وہ ہستی ہے جس نے آل شریف کی سرپرستی میں دنیا کا ایسا کوئی گناہ نہیں جو سر انجام نہ دیا ہو۔رانا

ثنا اللہ نے شریف برادران کی سرپرستی ہر صغیرہ و کبیرہ،انفرادی اجتماعی گناہ سر انجام دیا۔ رانا ثنا اللہ نہ صرف منشیات فروشوں، قبضہ گروپوں کی سرپرستی کرتے تھے بلکہ کئی افراد کے قتل میں بھی ملوث ہیں جس کاالزام نواز شریف کے رشتہ عابد شیر علی کے والد بھی ان پر لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے ایک روز قبل بیان دیا کہ جو رکن اسمبلی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریگا اس کے گھر کا گھیراؤ کرینگے اور آج ان کے رکن اسمبلی اشر ف انصاری کے گھر پر حملہ ہو گیا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings