Advertisement

’’ بھارتی ٹیم دراصل انگلینڈ سے اس وجہ سے ہاری کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ شعیب اختر نے نشاندہی کردی

Advertisements

کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کھٹکنے لگی ہے اور بلو شرٹس معیار کے مطابق نہیں کھیلے، میچ کے دوران جارحانہ پن کی کمی بھارتی ٹیم کی ہار کا باعث بنی۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہندوستان، پاکستان اور برصغیر کے لیے بڑا دن تھا، لگتا ہے کہ ہماری دعائیں، ہندوستان تک نہیں پہنچ سکیں، پاکستان اور ہرپاکستانی خواہش کررہاتھا کہ انگلینڈ کیخلاف بھارت جیتے ، پاکستانی شرٹس پہنچے لوگ بھی انڈیا کے لیے دعائیں کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کو میچ کے دوران روایتی جارحانہ انداز اختیار کرنا چاہیے تھا، ابتدائی 10 اوور میں بھارت زیادہ بہتر پرفارم نہیں کرسکا، تیز رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا اور ایسے وقت میں ٹارگٹ کو حاصل کیا جا سکتا تھا،

مجھے لگ رہا تھا کہ تیس رنز بھارت کم دے سکتا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، کوہلی بھی کہہ رہے تھے کہ بونڈری چھوٹی تھی جس کی وجہ سے رنز زیادہ بنے اور انگلینڈ سے سپنرز کو تو بہت پھینٹی دی، جب آپ کے پاس پانچ وکٹیں بھی باقی ہوں، میچ کے دوران مجموعی طور پر انگلینڈ ٹیم کی کارکردگی بھی بہت شاندار رہی، اب ہماری امیدیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر مرکوز ہوگئی ہے، بطور پاکستانی ہم پہلی مرتبہ بھارت کی حمایت کررہے تھے لیکن وہ بھی جیت نہ سکا، اب انڈین بیٹنگ کو سوچنا پڑے گا جو باربار ایکسپوز ہورہے ہیں، پہلے تین باوٗلرز کے لیے رنز کرنا بہت ضروری ہیں ، شاید انڈیا کو لگا کہ وہ چیز نہیں کرسکتے ، بطور پاکستانی ہم بھی مایوس ہیں، آج انگلینڈ نے بہترین کھیلا اور 300 سے زائد بنایا۔انڈیا کے ساتھ فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم اب چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے، پاکستان اگلا میچ بنگلا دیش کے خلاف جمعہ کو کھیلے گا، بنگلہ دیشی ٹیم بہترین ہے اور مجھے پسند بھی ہے لیکن ہمیں پاکستان کو جتوانا ہے اور بنگلہ دیش کو خوب پھینٹی دیں، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More