Advertisement

رانا ثناء اللہ تمہیں مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا۔۔۔۔۔ وزیراعظم نے کئی ماہ قبل کیے گئے اعلان پر عملدرآمد کروا لیا؟

Advertisements

رانا ثناء اللہ تمہیں مونچھوں سے پکڑ کر اڈیالہ جیل میں ڈالوں گا، وزیراعظم نے گزشتہ برس انتخابات سے قبل فیصل آباد میں منعقدہ جلسے کے دوران کیے گئے لیگی رہنما کیخلاف جو اعلان کیا تھا اس پر اب عملدرآمد بھی کروا کروا لیا؟ سوال اٹھا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا بیان سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس مارچ میں انتخابات سے قبل فیصل آباد میں منعقدہ ایک جلسے کے دوران رانا ثناء اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی، تب میں رانا ثناء اللہ تمہیں مونچھوں سے پکڑ کر اڈیالہ جیل میں ڈالوں گا۔

اب سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا وزیراعظم نے اپنے اعلان پر عملدرآمد کروا لیا ہے؟ تاہم حکومتی ترجمانوں اور وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ رانا ثناء کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے پیر کے روز ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع اے این ایف کا کہنا ہے کہ متعدد منشیات فروشوں کا تعلق رانا ثناء اللہ سے ہے۔ رانا ثناء اللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ منشیات فروشوں کے کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

رانا ثناء اللہ پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ سکھیکی کے قریب انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے ساتھ ہی رانا ثناء اللہ، ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز کے موبائل فون بند ہوگئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاری سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ اس حوالے سے جلد اے این ایف حکام پریس کانفرنس کرکے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings