Advertisement

”غیر تو کیا اپنے ہی شک میں مبتلا ہو گئے“ سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم کے میچ ہارنے پر ایسی بات کہہ دی کہ ہر بھارتی شرمندہ ہو جائے

Advertisements

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کر لئے ہیں اور پاکستانی ٹیم کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے جسے ناصرف بنگلہ دیش کیخلاف اپنا میچ جیتنا ہو گا بلکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کی دعائیں بھی کرنا ہوں گی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ پر پاکستانیوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اگر میچ کے آخری حصے میں بالخصوص آخری 9 اوورز میں مہندرا سنگھ دھونی اور کیدر جادھو کا کھیل دیکھا جائے تو شکوک و شبہات ہی پیدا ہوتے ہیں جس کا اظہار سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی کیا ہے۔

میچ کے آخری اوورز کے کھیل میں سارو گنگولی سابق انگلش کپتان ناصر حسین کیساتھ مل کر کمنٹری کر رہے تھے جنہوں نے دھونی اور جادھو کی بیٹنگ دیکھ کر کہا ”میرے پاس اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ آپ نے مجھ سے سوال پوچھا ہے لیکن میں ان سنگلز کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دے سکتا۔ انگلش باﺅلرز کی لینتھ اور وکٹ سے ملنے والے باﺅنس نے بھی بلے بازوں کیساتھ ’دھوکہ‘ کیا ہے۔ پانچ وکٹیں باقی ہوں اور آپ 338 رنز کے ہدف کو حاصل نہیں کر رہے۔

یہ سب مائنڈ سیٹ کی بات ہے کہ آپ میچ کو کس طرح کھیلتے ہیں۔ مگر ایک بات بالکل واضح ہونے چاہئے تھی کہ جیسے بھی ہو اور گیند جہاں بھی جا کر گرے، آپ کو باﺅنڈریز لگانی ہیں، اس حالت میں گیند ضائع کرنا!“

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More