Advertisement

”میں تو پوری طرح چکرا گیا ہوں، یہ کیا ہو رہا ہے!“ بھارت اور انگلینڈ کے میچ نے ناصر حسین کو بھی ”شک“ میں ڈال دیا

Advertisements

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں گزشتہ روز کھیلا گیا بھارت اور انگلینڈ کا میچ خاصہ سیاسی اور متنازع بن گیا ہے اور ہر کوئی اس میچ میں بھارت بالخصوص مہندرا سنگھ دھونی اور کیدر جادھو کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہا ہے جس کے باعث بھارت یہ میچ ہارا اور پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی میں رکاٹ کھڑی کی۔

اس میچ کے آخری اوورز میں جب باﺅنڈریز کی ضرورت تھی تو ’میچ فنش‘ کرنے میں شہرت رکھنے والے مہندرا سنگھ دھونی سنگل ڈبل پر گزارا کر رہے تھے جس پر ہر کوئی حیران ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کھیل کے آخری اوورز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جن کا کہنا تھا ” میں تو پورا طرح چکرا گیا ہوں۔ یہ سب کیا ہو رہا ہے! بھارت کو اس سب کی تو ضرورت نہیں ہے۔ انہیں رنز چاہئیں۔ یہ کیا کر رہے ہیں۔ کچھ بھارتی مداح سٹیڈیم سے جا رہے ہیں۔

یقینا وہ دھونی کو شاٹس مارتے دیکھنا چاہتے تھے، حتیٰ کہ ان کے بلے سے لگ کر گیند ہوا میں ہی کیوں نہ بلند ہو جائے۔ یہ ورلڈکپ کا میچ ہے، دو بڑی ٹیمیں، کم از کم انہیں کوشش تو کرنی چاہئے۔ بھارتی مداح اپنی ٹیم سے کچھ زیادہ چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم مقابلہ کر کے ہارے۔ جیتنے کیلئے رسک لینا پڑتا ہے۔“

دلچسپ بات یہ ہے کہ ناصر حسین کیساتھ کمنٹری میں ساتھ دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی تھے جنہوں نے جواب میں کہا ”میرے پاس کوئی وضاحت نہیں ہے۔ آپ نے مجھ سے سوال پوچھا ہے لیکن میں ان سنگلز کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دے سکتا۔ انگلش باﺅلرز کی لینتھ اور وکٹ سے ملنے والے باﺅنس نے بھی بلے بازوں کیساتھ ’دھوکہ‘ کیا ہے۔

پانچ وکٹیں باقی ہوں اور آپ 338 رنز کے ہدف کو حاصل نہیں کر رہے۔ یہ سب مائنڈ سیٹ کی بات ہے کہ آپ میچ کو کس طرح کھیلتے ہیں۔ مگر ایک بات بالکل واضح ہونے چاہئے تھی کہ جیسے بھی ہو اور گیند جہاں بھی جا کر گرے، آپ کو باﺅنڈریز لگانی ہیں، اس حالت میں گیند ضائع کرنا!“

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More