Advertisement

ترکی سے یونان جانے والی پاکستانی شہریوں کی بس پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ۔۔10 پاکستان جاں بحق،25 سے زائد زخمی

Advertisements

ترکی سے یونان جانے والی پاکستانی شہریوں کی کوچ پر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں 10پاکستانی جاں بحق ہو گئے جب کہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق وزیرآباد سمیت مختلف علاقوں سے تھا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

گاڑی کے نہ رکنے پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی جب کہ ڈرائیور چلتی گاڑی سے اتر گیا۔ گیا۔بغیر ڈرائیور کے کوچ عمارت سے ٹکرا گئی تھی۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایای گیا تھا کہ ترکی سے یونانجاتے ہوئے بارڈر کے قریب کوچ الٹنے سے دس پاکستانی جاں بحق اور 25دیگر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں علی پور چٹھہ کا رہائشی 23سالہ علی مرتضیٰ بھی شامل ہے۔

بارڈر پر سیکیورٹی فورس کے آتے ہی ڈرائیور چلتی کوچ سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔ علی پور چٹھہ کا رہائشی 23سالہ علی مرتضیٰ بہتر مستقبل کی تلاش میں 3سال قبل ترکی گیا تھا اور ترکی میں ہی مقیم تھا۔ ترکی سے یونان جانے کے لئے دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ کوچ میں سوارہو کر جا رہاتھا۔ کوچ میں ضرورت سے زیادہ مسافر سوار تھے۔بارڈر کراس کرنے کے دوران سیکیورٹی اہلکار وں کے آتے ہی کو چ کا ڈرئیور خوفزدہ ہو گیا کیونکہ وہاں گولی مار دی جاتی ہے۔

کو چ کا ڈرائیور چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔تارکین وطن کی بغیر ڈرائیور کوچ ایک عمارت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دس پاکستانی جاں بحقہوگئے جن میں علی مرتضیٰ بھی شامل ہے جبکہ 25دیگر تارکین وطن زخمی ہوگئے جنہیں بارڈر پر تعینات سیکیورٹی والوں نے حراست میں لے لیا۔ علی مرتضیٰ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ترکی میں موجود اس کے ہم پیشہ ساتھیوں نے موضع علی پور چٹھہ میں اس کے والدین کو ٹیلی فون پر دی تاہم ابھی نعش کی واپسی کا کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings