Advertisement

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں براہ راست وزیراعظم کا ہاتھ ہے ۔۔۔ لیگی رہنما کی گرفتار ی پر مریم نوازکا سخت ردعمل

Advertisements

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں براہ راست وزیراعظم کا ہاتھ ہے، اے این ایف کا رانا ثناء اللہ سے کیا لینا دینا؟ اس سے زیادہ بے ہودہ صورتحال نہیں ہوسکتی، جعلی اعظم چھوٹا ذہن رکھنے والی شخصیت ہیں۔ مریم نواز نے صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اے این ایف کا رانا ثناء اللہ سے کیا لینا دینا ؟ رانا ثناءاللہ کو جرات مندانہ مئوقف اپنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اعظم چھوٹا ذہن رکھنے والی شخصیت ہیں۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں براہ راست وزیراعظم کا ہاتھ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے زیادہ بے ہودہ صورتحال نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے اینٹی نارکوٹکس فورس نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کو اے این ایف لاہور ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا ہے۔ رانا ثںاءاللہ کو تحقیقات کیلئے اے این ایف تفتیشی سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ذرائع اے این ایف کا کہنا ہے کہ متعدد منشیات فروشوں کا تعلق رانا ثناء اللہ سے ہے۔ رانا ثناء اللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ منشیات فروشوں کے کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ سکھیکی کے قریب انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے ساتھ ہی رانا ثناء اللہ، ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز کے موبائل فون بند ہوگئے۔ واضح رہے فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اورن لیگ پنجاب کے صدر بھی ہیں۔ رانا ثناء اللہ بڑے متحرک ن لیگی رہنماء ہیں۔

اسی طرح رانا ثناء اللہ پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں اور مالی معاونت کے الزامات بھی ہیں۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔ ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ایم پی ایز سے متعلق بھی انتہائی سخت بیان دیا تھا۔

رانا ثناءاللہ نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لوٹا کریسی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔ 15 ارب میں اتحادی خریدنے والی حکومت اب لیگی ارکان کو خریدنا چاہتی ہے۔ صوبائی صدر ن لیگ نے کہا کہ لیگی ارکان کوتوڑنے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے۔عمران خان کو لیگی ارکان کو خریدنے میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے۔ کسی رکن نے لوٹا بننے کی کوشش کی تواسے رکنیت استعفے کی صورت میں لوٹانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی لوٹا ہوا تواس سے قیادت استعفیٰ طلب کرےگی۔ اگرکوئی لوٹا ہوا تو کارکن ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔ لوٹا رکن کے گھر کے گھیراؤکی قیادت خود کروں گا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings