Advertisement

“چوہدری نثارکےانڈوں سے اٹھنےکاوقت گزرگیا،اب انڈوں سے بچے نکل آئے ، جب موقع تھا تب انڈوں سے اٹھے نہیں اور کڑک مرغی کی طرح بیٹھے رہے “، فواد چوہدری کاسابق وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل

Advertisements

سابق وفاقی و زیر داخلہ چوہدری نثارکوجب موقع تھا تب وہ انڈوں سے اٹھے نہیں ،چوہدری نثارکےانڈوں سے اٹھنےکاوقت گزرگیا،اب انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں،چوہدری نثار کا وقت اب نکل چکا ہے،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے کیا۔انہوں نے کہا سیاست میں ٹائمنگ اہم ہوتی ہے، جب سیاسی انٹری کا وقت تھا چوہدری نثار کڑک مرغی کی طرح بیٹھے رہے، چوہدری نثار کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ، مریم نے چچا کے لندن جانے کے بعد ن لیگ کو ٹیک اوور کر لیا ہے، مسلم لیگ کو ہم

نہیں مریم نواز توڑ رہی ہیں، جب شہبازشریف لندن گئے تومریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ اپنے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کو وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات بارے آگاہ کر دیا ہے ، اپنے حلقے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے ملاقات کی اورمجھے دوبارہ بھی جانا پڑاتو جائوں گا ۔ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کچھ احباب تھے لیکن میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔ اپنے ایک اور وضاحتی بیان میں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کرانے میں گورنر

پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کردار ادا کیا ۔ رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے مجھ سے ملاقات بارے پوچھا ہے جس پر میں نے انہیں بتا دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ آپ نے ٹھیک کیا ہے لیکن آپ ملاقات سے قبل بتا دیتے یا اکیلے ملاقات کرتے ۔ جلیل احمد شرقپور ی نے کہا کہ میں نے اکیلے ہی ملنا تھا لیکن مجھے نہیں پتہ تھاکہ وہاں اور بھی احباب آئے ہوں گے جن کے اپنے مسائل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے لوگ موجود تھے اور ان کا تعلق سے تھا ۔ میں نے اپنے علاقے اور حلقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے او ریہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں ہے ،مجھے دوبارہ بھی ملنا پڑا تو میں ملوں گا اور پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔میں (ن) لیگ کا رکن اسمبلی ہوں اور اس میں رہوں گا ۔ہمارے حلقے میں حکومتی دبائومیں جھوٹی ایف آرز کاٹی جا ر ہی ہیں ،یہ مسائل (ن) لیگ تو نہیں حل کروا سکتی حکومت ہی کروا سکتی ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings