Advertisement

انڈیا کی ہار کے بعد اب پاکستان کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟ کہانی میں ایسا ٹوئسٹ آگیا کہ پاکستانی ابھی سے دعائیں شروع کردیں گے

Advertisements

ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی راہ میں ایک بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔اگر مذکورہ میچ میں انڈیا جیت جاتا تو پاکستان صرف اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا لیکن اب صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ اگر پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی چاہیے تو اسے نہ صرف بنگلہ دیش سے میچ جیتنا پڑے گا بلکہ ایک بار پھر انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کی امید رکھنا ہوگی۔ پاکستان کے اس وقت 9 پوائنٹس ہیں اور بنگلہ دیش سے فتح کی صورت میں اس کے 11 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ انگلینڈ کو اگر نیوزی لینڈ سے شکست ہوتی ہے تو برطانوی ٹیم 10 پوائنٹس کے باوجود فائنل فور سے باہر ہوجائے گی۔

اگر انگلینڈ کو اپنے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست نہ ہوئی اور پاکستان بنگلہ دیش سے جیت گیا تو پھر بات رن ریٹ پر آجائے گی ، اگر تو پاکستان بنگلہ دیش کو انتہائی بڑے مارجن کے ساتھ شکست دے کر اپنا رن ریٹ بہتر کرلیتا ہے اور نیوزی لینڈ بھاری مارجن سے انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان بہتر رن ریٹ کی بنا پر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ کیونکہ نیوزی لینڈ کے اس وقت 11 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کے بنگلہ دیش سے فتح کے بعد 11 پوائنٹس ہوجائیں گے ، اس لیے جس ٹیم کا رن ریٹ اچھا ہوگا وہی فائنل فور میں جگہ بنائے گی۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جتنے بھی راستے نکلیں اور جو بھی حساب لگالیا جائے پاکستان کو بنگلہ دیش کو ہرصورت اچھے مارجن کے ساتھ ہرانا ہی ہوگا ۔ اگر خدانخواستہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو نہ صرف پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی بلکہ پورے ٹورنامنٹ کا نقشہ ہی مکمل طور پر بدل جائے گا اور صرف آسٹریلیا کے سوا باقی تمام ٹیموں کیلئے سیمی فائنل تک رسائی پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings