Advertisement

ہم نےبات کی تو خاورمانیکا کے گھر سے شروع ہوکر مراد سعید کی چیخوں تک جائیگی ! رانا ثنا ءاللہ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب پر برس پڑے

Advertisements

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل ہماری قیادت کے بارے میں احترام سے بات کریں ، اگر ہم نے بات کی تو بات خاور مانیکا کے گھر سے شروع ہوگی اور مراد سعید کی چیخوں تک جائیگی ۔ جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ اس وقت ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب پر برس پڑے جب شہباز گل نے کہاکہ شریف خاندا ن کے اپنے اندر لڑائی موجود ہے ۔رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ یونس انصاری ایسا کردار ہے جس کو اس ایشو کو پھیلانے کیلئے چنا گیاہے ، موجودہ حکومت کی بنیاد ہی فراڈ اور جھوٹ ہے ، اس ٹولے نے عمران خان سے لیگی ارکان کی ملاقات کا جو شوشہ چھوڑا ہے،

اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کی توجہ بجٹ اور مہنگائی سے ہٹ جائے اور ایسا ہی ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ آدمی جو منتخب ہے اگر وہ مستعفی ہوکر دوسری پارٹی میں جاتاہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اگر وہ ویسے ہی جاتاہے تو پھر وہ لوٹا ہے اورلوٹے کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی آدمی یہ نہیں کہتا کہ اس نے وفاداری تبدیل کی ہے ، اس کی تصدیق کیسے کی جاسکتی ہے ؟عمران خان سے اگر کسی نے ملاقات کی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں، جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں سے دوتین لوگوں سے میرارابطہ ہواہے اور ان کی جانب سے تردید کی گئی ہے ، ان میں ایک فیصل نیازی ہیں ۔ ہم کسی کو اپنی پارٹی کا مینڈیٹ چرانے نہیں دیں گے جو دوسری طرف جائے گا اس سے استعفیٰ طلب کریں گے ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings