Advertisement

را ، این ڈی ایس اور برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کا گٹھ جوڑ؟ پاک افغان میچ کے دوران گراﺅنڈ کے اوپر جہاز کے ذریعے ایسا کام کردیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے

Advertisements

اکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر اور باہر افغان تماشائیوں نے جاہلیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے پاکستانی شائقین پر حملے کیے اور انہیں زدو کوب کیا۔ بعض افغان شائقین تو سٹیڈیم میں کھلاڑیوں پر بھی حملہ آور ہوئے جس کے باعث پی سی بی نے آئی سی سی سے پاکستان ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میچ کے دوران دو بار ایسے لمحات بھی آئے جب ایک ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر مبنی بینر سٹیڈیم کے اوپر سے لہرائے گئے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اس کی لے پالک افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے لیکن ایسی کارروائی برطانوی خفیہ ایجنسی کی مدد کے بغیر ناممکن لگتی ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان اور انڈیا کے میچ میں مانچسٹر کی فضائی کمپنی عریبین نائٹس نے اسی قسم کے نفرت انگیز نعرے لہرانے کا پروگرام بنایا تھا تاہم ہائیکورٹ نے کمپنی کو ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی کمپنی نے لیڈز میں یہ حرکت کی ہوگی کیونکہ لیڈز ایئر ٹریف کنٹرول کا عملہ ایسے کسی بھی جہاز کی آمد سے لاعلم تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ عالمی کپ میں کسی بھی قسم کی سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں دیں گے اور اس کی روک تھام کیلئے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ آئی سی سی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آئندہ کسی بھی میچ میں اس قسم کا واقعہ پیش نہ آئے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان مخالف نعروں پر تشویش کا اظہار کیااور کھیل کو سیاست زدہ کرنے کا معاملہ سفارتی سطح پر بھی اٹھایا ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings