Advertisement

کار ڈرائیور کو پائلٹ سیٹ پر بٹھانے والے صورت حال کے ذمہ دار قرار،چودھری نثار نے تہلکہ مچا دینے والے رازوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

Advertisements

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ کارڈرائیورکو پائلٹ سیٹ پر بٹھانے والے صورتحال کے ذمہ دار ہیں، بہت سے رازوں سے آگاہ ہوں سچ بول دیا تو سب کو حیران کردوں گا، آج کے حالات 1970ء سے بھی زیادہ بد تر ہیں،ہم اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہیں۔ سیاستدان حالات پرکبوترکی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کلر سیداں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارمیری منزل نہیں ہے۔ اپنے ضمیراور خمیر کا سودا کرکے عوام کے ساتھ بےوفائی نہیں کرسکتا۔ چاہتا توآج بھی اپنی گاڑی پر کسی وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا۔ چوہدری نثار نے خبردار کیا کہ آج کے حالات 1970 سے بھی زیادہ بد تر ہیں۔

1970ء میں ہمارا دشمن بھارت ہمارے سامنے تھا۔ آج کا دشمن ہمارے سامنے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہیں۔ سیاستدان حالات کی سنگینی کے ادراک کے باوجود کبوترکی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کار ڈرائیور کو پائلٹ کی سیٹ پر بیٹھانے والے ساری صورتحال کے ذمہ دارہیں۔ بہت سے رازوں سے آگاہ ہوں سچ بولوں گا تو سب کو حیران کردوں گا۔

دوسری جانب ملک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت اور رہنماؤں کیخلاف کرپشن پر احتساب کا عمل تیز ترین جاری ہے۔ اپوزیشن رہنماء اس احتسابی عمل کو سیاسی انتقامی کاروائیاں قرار دے رہے ہیں۔ ایک طرف معاشی صورتحال ابتر ہے دوسری طرف سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جبکہ بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیتے ہوئے منظوری میں کسی بھی طرح حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اسی طرح اپوزیشن نے حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے بھی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ تاہم حکومت نے قومی اسمبلی میں بجٹ منظور کروا لیا ہے۔ اور اپوزیشن جماعتوں نے رہنماؤں کو توڑنے کیلئے رابطے بھی شروع کردیے ہیں، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ن لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings