Advertisement

لیگی ارکان کو توڑنے کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے،وزیراعظم ہاؤس میں کیا ہورہاہے؟ رانا ثناء اللہ نے سنگین دعویٰ کردیا

Advertisements

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی ملاقات کے حوالے سے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا پراپیگنڈہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی ا رکان اسمبلی متحد اورنوازشریف کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لوٹا کر یسی کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیاہے،15،15ارب میں اتحادی خریدنے والی حکومت اب لیگی ارکان کو خریدنا چاہتی ہے۔لیگی ارکان کو توڑنے کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئےگئے ہیں،عمران خان کو لیگی ارکا ن کو خریدنے میں منہ کی کھانی

پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیگی ا رکان اسمبلی متحد اورنوازشریف کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹا پراپیگنڈہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی رکن نے لوٹا بننے کی کوشش کی تو اسے رکنیت استعفے کی صورت میں لوٹانا ہوگی۔ کوئی لوٹا ہوا تو اس سے قیادت استعفے طلب کرے گی اورکارکن انکے گھروں کاگھیراو کریں گے،لوٹا رکن کے گھر کے گھیراؤکی قیادت خود کروں گا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہو گی۔سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آجکس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں چار سال ایسے

ہی تڑپنا ہوگا۔ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہو گی۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings