Advertisement

ٹائمنگ بیان نہیں کی جاسکتی، آخری حد تک جاؤں گی،اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے جعلی اعظم اور اس کی جعلی حکومت خوفزدہ ہیں‘ مریم نوازنے بڑا اعلان کردیا

Advertisements

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ جعلی اعظم اور اس کی جعلی حکومت خوفزدہ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ خوف اور گھبراہٹ میں وہ انتقامی کاروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوشش کر رہے ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ یہ حرکتیں انشا اللہ ان کے اپنے زوال کا باعث ہوں گی۔کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ نے نا گھبرانا ہے نا ڈرنا ہے، شیرو ڈٹ کر

مقابلہ کرنا ہے، جو جہاں جس پلیٹ فارم پر مقابلہ کر سکتا ہے وہاں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میدان عمل میں کیا کرنا ہے اس کی ٹائمنگ اور تفصیل کو وقت سے پہلے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں اپنے آپ سے اور آپ سب سے وعدہ کر چکی کہ انشا اللہ نواز شریف کے لئے میں آخری حد تک جاؤں گی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہو گا۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتداہے اور اگلا گروپ ممبران قومی اور سینیٹ کا ہوگا۔ مسلم لیگ نون کے ایم پی اے گروپ کی وزیر اعظمسے ملاقات صرف ابتداء ہے اگلا گروپ ممبران قومی اور سینٹ کا ہو گا، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں

اور عوامی سطح پر نون اور پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی ۔لہذاء ظاہر ہے لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں اور عوامی سطح پر (ن) اور پیپلز پارٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی لہذا ظاہر ہے لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پرکریں گے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings