Advertisement

لاکھوں بینک اکاؤنٹس آج بند کردیئے جائیں گے،بینکوں میں پیسہ جمع کروانے والے صارفین کیلئے بُری خبر، کھلبلی مچ گئی

Advertisements

بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل نہ ہونے والے بینک اکانٹس آج (پیر) سے بند ہو جائیں گے۔ملک بھر میں بینک اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے لئے بینک اتوار کے روز بھی کھلے رہے۔حکام کے مطابق آج پیر سے بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل نہ ہونے والے اکاؤنٹس بند ہوجائیں گے۔حکام کے مطابق لاکھوں بینکاکاؤنٹس بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل کر لیے گئے ہیں۔

مختلف بینکس میں 60 سے 80 فیصد اکاؤنٹس بائیو میٹرک نظام پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔نیشنل بینک کے ترجمان ابن حسن کے مطابق نیشنل بینک میں 30 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بائیو میٹرک سسٹم میں آچکے ہیں اور تقریباً 80 فیصد اکاؤنٹ ہولڈرز نے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر لی گئی ہے۔

ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،16لاکھ سے زائد افراد نے ایف بی آر کی ویب سائٹ سے رجوع کیا۔ نجی ٹی وی نے ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یومیہ 56ہزار افراد ایف بی آرکی ویب سائٹ کا وزٹ کررہے ہیں تاہم 20جون کے بعد اس تعداد میںتیزی سے اضافہ دیکھا گیا ۔پاکستان کے علاوہ مختلف ملکوں سے ٹریفک ویب سائٹ پر آرہا ہے جس میں امریکہ پہلے، متحدہ عرب امارات دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔ایف بی

آر ذرائع کا کہنا ہے پاکستانیوں نے دبئی کی جائیدادوں کوبڑے پیمانے پر ظاہر کیا، ٹیکس ایمنسٹی میں دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والے سب سے آگے ہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings