Advertisement

دبئی کے حکمران کی بیگم روپوش ہوگئیں، کس نے فرار کروایا اور اب کہاں ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ کھلبلی مچ گئی

Advertisements

ایک سال قبل دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی 33سالہ بیٹی شہزادی شیخہ لطیفہ متحدہ عرب امارات سے فرار ہو گئی تھی، وہ فرانس کے ایک سابق جاسوس کی مدد سے بھاگنے میں کامیاب ہوئی اور امریکہ جا کر نئی زندگی شروع کرنا چاہتی تھی تاہم بحر ہند میں پکڑی گئی اور اسے واپس متحدہ عرب امارات لیجایا گیا جس کے بعد اس کے متعلق کوئی خبر نہیں آئی۔

اب اس واقعے کے ایک سال بعد شیخ محمد بن راشد المختوم کی بیوی اپنے دو بچوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خاتون 45سالہ شہزادی حیا بنت حسین ہیں جو شیخ محمد بن راشد کی چھٹی بیوی ہیں اور اردن کے بادشاہ کی سوتیلی بہن ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہزادی حیا بنت حسین اپنے بچوں 11سالہ جلیلہ اور 7سالہ زید کے ہمراہ فرار ہو کر جرمنی پہنچیں۔ متحدہ عرب امارات میں تعینات جرمن سفیر نے انہیں فرار ہو کر جرمنی پہنچنے میں مدد کی۔ کچھ عرصہ تک شہزادی حیا بنت حسین مبینہ طور پر جرمنی میں ہی مقیم رہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کی کوششیں بھی شروع کر دیں۔ جرمنی میں شہزادی حیا کے قیام کے دوران ہی شیخ محمد بن راشد نے جرمن حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی اہلیہ کو واپس کیا جائے لیکن جرمن حکام نے ان کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ شہزادی حیا لندن پہنچ چکی ہیں اور وہاں روپوش ہو کر رہ رہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہزادی حیا ملک سے فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھ 3کروڑ 10لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 6ارب 61کروڑ 48لاکھ روپے)بھی لے گئیں تاکہ یورپ میں اپنی نئی زندگی شروع کر سکیں۔ آکسفورڈ کی تعلیم یافتہ شہزادی حیا کے ملک سے فرار ہونے کی تاریخ کا کسی کو تاحال معلوم نہیں ہو سکا تاہم انہیں 20مئی کے بعد کسی بھی تقریب یا عوامی جگہ پر نہیں دیکھا گیا۔تاہم ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس، جن پر وہ پہلے بہت متحرک رہتی تھیں، رواں سال فروری سے بالکل بند پڑے ہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings