Advertisement

حکمرانوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیر اعظم کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

Advertisements

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی یا عوام کا معاشی قتل نہیں بلکہ یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیں جھوٹا اور سیلیکٹڈ کیوں کہا؟میں حکومت کے لیے اتنا بڑا مسئلہ بن گیا ہوں کہ اسمبلی میں میرے خلاف قرار داد منظور کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب عوام اپنے معاشی قتل کے باعث رو رہی ہو تو یہ حکمرانوں کے لیے اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہوتا، ان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیں جھوٹا اور سیلیکٹڈ کیوں کہا؟

اگر آپ سیلیکٹڈ ہو تو میں آپ کو سیلیکٹڈ کہوں گا اور اگر آپ جھوٹ بولو گے تو میں آپ کو جھوٹا ہی کہوں گا کیونکہ بے نظیر بھٹو نے مجھے سچ بولنا سکھایا ہے اور میں سچ بولوں گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے بطور چئیرمین انسانی حقوق کمیٹی سپیکر کو خط لکھا تھا اور قومی اسمبلی سے مہر کے ساتھ رسید آئی کہ خط موصول ہو گیا ہے لیکن اگر سپیکر قومی اسمبلی قومی ٹی وی پر آ کر کہیں کہ خط نہیں ملا تو اس کو آپ کیا کہو گے؟ دوسرا خط تمام اراکین کے دستخطوں کے ساتھ بھیجا گیا اور وہ بھی وصول ہوا لیکن سپیکر نے کہہ دیا کہ موصول نہیں ہوا، تیسرا خط بھیجا گیا اس کو بھی سپیکر ماننے کو تیار نہیں تو اس کو آپ کیا کہو گے؟میں ذاتی طور پر سپیکر کا بہت احترام کرتا ہوں تاہم یہ اسد قیصر کا مسئلہ نہیں یہ قومی اسمبلی کے کسٹوڈین ہیں۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وائس ووٹ پر آپ اتنا بڑا فیصلہ کیسے لے سکتے ہیں اور آپ اٹھ کر کیوں بھاگے ؟ آپ حکومت کے ہر حکم کو کیوں مانتے ہیں ؟ میرا سیلیکٹڈ لفظ حذف کیا جاتا ہے تو حکومتی اراکین کے چور، ڈاکو، لٹیرے اور گندی گالیاں کیوں نہیں حذف کی جاتیں ؟ حکومتی وزیر جس طرح انگلی کا اشارہ کرتے ہیں سپیکر اسی طرح کرتے ہیں،

پھر بھی میں آپ کو سیلیکٹڈ نا کہوں تو اور کیا کہوں ؟۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے وقت حتمی ووٹنگ ہوئی ہی نہیں اور کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ بجٹ کی حمایت میں کتنے ووٹ پڑے اور مخالفت میں کتنے پڑے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings