Advertisement

”انگلینڈ آنے سے پہلے میری عمران خان سے ملاقات ہوئی وہ کہنے لگے کہ ۔۔“وزیراعظم نے کپتان کو کیا بات کہی تھی ؟ سرفراز احمد نے بتا دیا

Advertisements

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ انگلینڈ آنے سے ایک قبل میری وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جتنے مثبت رہیں گے اور اپنے آپ پر یقین رکھو کہ ہم کر سکے ہیں تو کامیابی یقینی طور پر آپ کی ہی ہو گی ۔سرفراز احمد نے جنگ نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کی اس بات نے ہمیں خود اعتمادی اور حوصلہ دیا اور ان کی یہ لائن ہمارے اس مشن میں سب سے اہم ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے ہمیں دلیری سے لڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ ہم کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم کے مشوروں پر عمل کریں ان کا نکتہ ہمیں اس مشن کی تکمیل میں بہت آگے لے جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر عمران خان بھی ورلڈ کپ پر ہمیں مبارک باد کے پیغامات بھیج کر ہمارے حوصلے بلند کررہے ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے اور میری ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنے ٹوئٹس میں وہ بڑے مثبت ریمارکس دیتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے کہا ہے کہ جب میں بیٹنگ کے لیے میدان میں آیا تو راشد خان بہترین باولنگ کر رہے تھے ،ایمانداری سے بتاﺅں تو میں انہیں درست طریقے سے نہیں کھیل سکا لیکن ہم جانتے تھے کہ اگر ہم پچاس اوور کھیل گئے تو میچ جیت جائیں گے ۔افغانستان سے فتح کے بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ لیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ افغانستان کا واحد باولر گلبدین تھا جسے ٹارگٹ کیا ،وکٹ میں ٹرن بہت زیادہ تھا ،اگر افغان باولرز کے خلاف رسک لیتا تو وکٹ گنوا سکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں موجود کراﺅڈ کا بہت شکریہ ،یہاں اپنے ہوم گراﺅنڈ جیسا محسوس ہو رہا تھا ۔انہوں نے اپنی اننگز بھی کراﺅڈ کے نام کردی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس گیم نے ہمیں اعتماد دیا ہے ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings