Advertisement

”مجھے یقین ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ آج ۔۔۔“ ٹاس کے بعد ویرات کوہلی نے حیران کن بات کہہ دی

Advertisements

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیاہے ۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آج پاکستانی کرکٹ شائقین ہمیں سپورٹ کریں گے جو کہ نہایت نایاب چیز ہے ۔ ویرات کوہلی نے ٹاس نہ جیت پانے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ، مجھے ہدف کا تعاقب کرنا پسندہے ، لیکن سچ یہ ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے رو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، ہم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے علاوہ ابھی تک ہدف کا تعاقب نہیں کیا ہے تو یہ ہمارے لیے ایک اچھا چیلنج ہے ، ہم نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ، وجے شنکر کی جگہ رشباپنت کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ باہر کیا ہو رہاہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے کرکٹ شائقین آج ہمیں سپورٹ کریں گے جوکہ نہایت نایاب چیز ہے ۔انگلینڈ کے کپتان آئن مارگن نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے جارہے ہیں ، دو میچز باقی ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کر کے آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ آج کے میچ میں موئن کی جگہ پلنکٹ کو شامل کیا گیاہے ۔ وکٹ کے حوالے سے تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی دکھائی دیتی ہے اور گیند آج زیادہ ٹرن نہیں ہو گی تو ہمیں لگتاہے کہ لیام آج بہت زیادہ متاثر کن ہو گا جبکہ جیسن روئے کھیلنے کیلئے مکمل طور پر فٹ ہیں ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More