Advertisement

میچ کے اختتام پر پاکستانی ٹیم پر حملہ۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا سخت ردعمل سامنے آگیا

Advertisements

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان افغان میچ کے دوران افغان شائقین کے پاکستانیوں پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ کھیل کی گہما گہمی اور گرمی کے باوجود بہروپ بدل کر کچھ لگوں نے سٹیڈیم کے اند اور باہر جو رویہ اپنایا وہ کھیل نہیں تھا۔میجر جنرل آصف غفور نے ایک افغان لڑکے کی ویڈیو بھی شئیر کی جو سپورٹ مین شپ کا مظاہرہ نہیں کر پایا تھا

اور انہوں نے اپنے ٹویٹر اور انسٹا گرام پیغام میں لکھا کہ ” کھیل کی گہما گہمی اور گرمی کے باوجود بہروپ بدل کر کچھ لگوں نے سٹیڈیم کے اند اور باہر جو رویہ اپنایا وہ کھیل نہیں تھا، یہ رویہ اپنانے والوں کو کچھ خاص لوگوں کی مدد حاصل تھی جن کے بارے میں ہمیں علم ہے لیکن ہم پاکستانی اپنی اقدار سے جڑے رہے اور ہم نے سٹیڈیم میں اسی رویے کا مظاہرہ کیا “۔

یا درہے کہ گزشتہ روز پاک افغان میچ کے دوران افغان شہریوں نے بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شہری پر دھاوا بول دیا تھا۔ کچھ افغانیوں نے ایک پاکستانی شہری پر دھاوا بولا اور اس پر ڈنڈے اور گھونسے برسائے۔اس کے بعد افغان شرپسند تماشائیوں سے شکست ہضم نہ ہوئی، پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش، میچ ختم ہوتے ہی شرپسند افغانی میدان میں کود پڑے اور پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت مداخلت کرکے پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرنے پر شرپسند افغان تماشائی اوقات سے باہر ہوگئے اور رکاوٹیں پھلانگتے ہوئے میدان میں کود پڑے۔ شرپسند افغانیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش بھی کی۔ تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت ایکشن میں آتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کو بحفاظت پویلین میں پہنچا دیا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings