Advertisement

انگور کے پتے پیس کر پیشانی پر رکھنے سے کیا ہوتاہے،حیرت انگیز تحقیق

Advertisements

اگر آپ کو انگور کے حیرت انگیز فوائد کو علم ہو جائے تو آپ اپنی زندگی میں انگور کا استعمال بہت زیادہ کر دیں گے۔انگور کا رنگ زرد اور سیاہ ہوتا ہے۔ کچا انگور ترش ہوتا ہے جبکہ پکا ہوا شیریں ہوتا ہے۔ اس کا مزاج پختہ کا گرم تر درجہ اول اور کچا خشک درجہ اول ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک بقدر ہضم ہے۔ دوا کے طور پر دو چھٹانک سے ایک پاؤ تک روزانہ ہے۔

انگور کے حسب ذیل فائدے ہیں:۔انگور کے فائدے انگور کثیرالغذا اور زود ہضم ہوتا ہے۔ خون صالح پیدا کرتا ہے اور مصفیٰ خون بھی ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پختہ انگور زیادہ کھانے سے اسہال آنے لگتے ہیں۔ کچا انگور قابض ہوتا ہے اور اسہال کے مرض میں مفید ہوتا ہے۔انگور میں کاربوہائیڈریٹس‘ پروٹین‘ وٹامن اے‘ وٹامن سی‘کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے ان کیلئے انگور پختہ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ پسینہ زیادہ آنے کی صورت میں مازو ایک تولہ‘ انگور کا رس چھ تولے‘ ٹھنڈا پانی دو تولے‘ ان تمام اشیاء کو ملا کر بدن پر لیپ کرنے سے فوری فائدہ ہوتا ہے۔ گیس یا بوجھل معدہ والے حضرات انگور کا ناشتہ کرنے سے اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ انگور دل‘ جگر‘ دماغ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے گرمی کے سر درد یاپھر آنکھ جو سرخ ہوکر درد کرنے لگے تو انگور کے پتے پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے صحت ہوجاتی ہے۔ لاغری اور کمزوری میں اس کا استعمال مفید ہے۔

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings