Advertisement

جولائی میں سیاسی اور زمینی زلزلے آنے کا خطرہ ،کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟معروف ماہر فلکیات کے سنسنی خیز دعوے

Advertisements

سرگودھا کے ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے اگلے ماہ کو خطرات کامہینہ قرار دیدیا جس میں زمینی اور سیاسی زلزلے آنے کا امکان ہے جس کے لئے اگلے ماہ محتاط رہنا ہو گا۔انہوں نے موجودہ صورتحال اور کرکٹ ورلڈ کپ پر ستاروں کا حساب لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی سیاسی حکمت عملی اپنی گرفت کمزور کرتی جا رہی ہے جبکہ اگلے ماہ جولائی میں زمین کی پلیٹیں گردش میں رہیں گی، زلزلے آئیں گے۔اس لئے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ستارہ انڈیا کی جیت کا سگنل دے رہا ہے

اور دنیا کی بین الاقوامی صورتحال بھی جنگ کی طرف جا رہی ہے اس لئے پاکستان کو ٹھوس اور محتاط حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی اگر غفلت ہوئی تو نا قابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے پاکستان کی منفرد اور مقبول سیاسی شخصیت کے طور پر ابھرنے کا ستارے سگنل دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، بلاگر محمد بلال خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو جلد سے جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی ادارے یونیسکو کی سربراہ اودرے آزولے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں محمد بلال خان کے قتل کی مذمت کرتی ہوں۔اس جرم کی تحقیقات کرنے والے حکام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بیان نیویارک

میں موجود کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) کی مذمت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پاکستانی حکام سے کہا گیا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور قتل کے محرکات جانے کے لیے تحقیقات تیز کی جائیں۔یونیسکو کی سربراہ کا مزید کہنا تھاکہ آزادی رائے ایک بنیادی انسانی حق ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings